دیربالا میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ، حالات کشیدہ

دیر بالا(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر بالا میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے، جھڑپ چیکیاتن کے مقام پر ہوئی جس کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیربالا منتقل کردیا گیا .

اطلاعات ہیں کہ باب کمراٹ دیربالا میں پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی فائرنگ سے شالم ولد محمد شدید زخمی ہوگیا جسے دیر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا . حالات کشیدہ ہونے کے بعد سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں . پی ٹی آئی کی جانب سے آج کوٹکے صاحب آباد دیربالا میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جارہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 لگانے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس اور دیر لیویز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں