کوئٹہ میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ،2 افراد بری طرح جھلس گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے .


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں گیس خارج ہونے کے سبب زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز پورے محلے میں سنی گئی اور لوگ خوفزدہ ہو گئے .

دھماکے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں