عادل راجا اور حیدر مہدی نے شہدا کے خون سے غداری کی،جان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ عادل راجا اور حیدر مہدی نے دھرتی ماں اور شہدا کے خون سے غداری کی ہے . پاکستان نے دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کردی ہے .

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران جان اچکزئی نے کہا کہ یہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئے، انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کی جائے گی . کینیڈا اور برطانیہ کی حکومتوں سے اپیل ہے ان غداران وطن کے بارے میں تحقیقات کریں . یہ را کے ایجنٹ اپنے وطن کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں تو کینیڈا اور برطانیہ کے بھی وفادار نہیں ہوسکتے .

اُن کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ قائم کرنے کے اقدامات میں غیر قانونی اور غیر ملکیوں کی وطن واپسی بھی ہے، پاکستان سےچن چن کر غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا . ون ڈاکومنٹ رجیم کو سختی سے نافذ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے . افغانستان سے کوئی بھی ڈرائیور پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا .

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں