بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ صحت پنجاب نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں، 23 ستمبر سے مارکیٹ ، بازاروں کے اوقات رات 10 بجے تک اور چھٹی اتوار کو ہوگی، تمام نجی وسرکاری دفاترز 100 فیصد عملے کے ساتھ ورکنگ کرسکیں گے . ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصداورٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی، تفریحی مقامات بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے .

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت 23 ستمبر سے صوبے بھر میں کچھ احکامات کا یکساں نفاذ ہوگا،مارکیٹ ، بازاروں کے اوقات رات 10 بجے تک اور چھٹی اتوار کو ہوگی، اسپورٹس فیسٹیول اور سماجی تقریبات پر پابندی ہوگی،جمز میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد جا سکیں گے، تمام نجی وسرکاری دفاترز 100 فیصد عملے کے ساتھ نارمل ورکنگ کرسکیں گے . ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی، تفریحی مقامات بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے، انڈور ڈائننگ 50 فیصد ویکسی نیٹڈ کے ساتھ رات 12بجے تک ہو گی، آؤٹ ڈائننگ 50 بھی رات12بجے تک ہوسکے گی،ان ڈور شادی تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 200 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں 400افراد کی اجازت ہوگی . دوسری جانب این سی اوسی نے یکم اکتوبر پابندیوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے غیرویکسین شدہ افراد پر سخت پابندیاں عائد کردی جائیں گی، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی . این سی اوسی نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں . وزارت صحت نے نئی پابندیوں سے متعلق فہرست جاری کی، جس کے تحت یکم اکتوبر سے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر، ہوٹل، ریسٹورنٹ، شادی ہال میں بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی . . .

متعلقہ خبریں