فن و ثقافت شوبز

ملکہ ترنم نورجہاں کی 23ویں برسی سے قبل حکومت کا منفرد خراج عقیدت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک و ہند میں اپنی جادوئی آواز کا سحر جگانے والی گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے تقریباً 23 برس بیت گئے ۔
نگراں حکومت کی جانب سے نورجہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکاری ٹی وی پریکم سے 23 دسمبر تک ہر روز اُن کے مقبول گیت نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نےاس بات کا اعلان اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔
مرتضیٰ سولنگی کے مطابق، ’قومی ٹیلی ویژن یکم دسمبر سے میڈم نورجہاں کی 23 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ا کی دھنیں نشر کرے گا۔‘


مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ جمعہ یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہرروز رات 11 بجے ملکہ ترنم نورجہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا۔’


ملکہ ترنم نورجہاں پلے بیک گلوکارہ اوراداکارہ تھیں جنہوں نے پہلے برٹش انڈیا اور پھر پاکستانی سنیما میں کام کیا۔ ان کا کیریئر چھ دہائیوں محیط تھا۔

انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریبا 30،000 گانے ریکارڈ کروائے۔