اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں جبکہ وکیل علی ظفر بھی سچے ہیں .
علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے .
اس دوران ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر میں صحیح کون کہہ رہا ہے؟
جس پر جواب دیتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں، علی ظفر بھی سچے ہیں، علی ظفر بھی یہی کہہ رہے ہیں آپ نے درست نہیں سنا .
علیمہ خان نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر دونوں درست ہیں .
جو چیئرمین PTI نے کہا وہی بتایا: لطیف کھوسہ
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا وہ میں نے آ کر بتایا .
ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ علی ظفر درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں .
واضح رہے کہ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے .
تحریکِ انصاف کے وکیل علی ظفر کا بیان
گزشتہ روز تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے، ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے .
علی ظفر نے کہا تھا کہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آ رہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں .