’’ عمران خان پر مقدمہ درج کروایا جائے‘‘ نواز شریف کا مطالبہ، وزیر اعظم پاکستان نے ایسا کیا کر دیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایف آئی اے، نیب کو غیرملکی تحفوں کے الزام میں عمران خان پر مقدمہ درج کرنا چاہیے، عمران خان! تم کیسے انسان ہو؟ تم قوم کو بُدواور پاگل سمجھتے ہو؟ میرے ملٹری سیکرٹری سے پوچھو ہم نے ملنے والے تمام تحفوں کو ڈکلیئرکیا، میں نے زندگی میں کبھی سرکاری پلاٹ، پرمٹ یا ڈیوٹی فری گاڑی نہیں منگوائی . تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹینگ ہوئی .

اجلاس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز شریف ، اویس لغاری ، عظمی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمن کانجو، نزہت صادق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے . اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی . لندن سے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آج میں اخبار پڑھ رہا تھا کہ عمران خان تم کہتے ہو کہ تحائف کی تفصیل دینے سے ملکی وقار مجروح ہوتا ہے، تم کیسے انسان ہو؟ قوم کو بُدو سمجھتے ہو؟ قانون ہے جب وزیراعظم کو بیرون ملک سے تحفہ ملے گا تو اس کو ڈکلیئر کرنا پڑتا ہے، ہم نے اپنے دور میں ڈکلیئر کیا، میرے ملٹری سیکرٹری سے پوچھو جب بھی ہمیں کہیں سے کوئی تحفہ ملتا تو ہم ڈکلیئر کرتے اور ڈیپازٹ بھی کرتے تھے . تم قوم کو پاگل سمجھتے ہو؟ ایف آئی اے اور نیب کو عمران خان پر مقدمہ درج کرنا چاہیے کہ تم چور ہو، تم نے ڈاکہ ڈالا ہے، اوپر سے چوری سینہ زوری، پھر کہتے ہو ملکی وقار مجروح ہوتا ہے ملکی وقار تو تم مجروح کررہے ہو، یہ بہت بڑے چور ہیں، یہ ووٹ بھی چوری کرکے آئے ہیں، پاکستان میں ان کے لوگوں نے چوری کی بڑی بڑی مثالیں قائم کردی ہیں، جس کا ابھی تک احتساب نہیں ہوا . . .

متعلقہ خبریں