افواہیں سچ ثابت! مریم نواز کے کہنے پر جاوید لطیف نے کیا کِیا؟ (ن) لیگ میں اختلافات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے حالیہ انٹرویو سے ن لیگ کے اندر کافی ہلچل مچ گئی ہے، جب کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے جاوید لطیف کے بیان کو خاصا ناپسند بھی کیا گیا . اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید لطیف نے یہ بیان مریم نواز کے کہنے پر دیا ہے .

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت لوگوں کو موٹر سائیکل سے لے کر کھربوں تک کا سفر کرتے ہوئے دیکھا ہے . حرام کا پیسہ بھی بڑھتا گیا اور عہدے بھی بڑھتے گئے اور مقام بھی بڑھتے گئے . انہوں نے جاوید لطیف کے بیان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بیان دیا ہے کہ میں اپنے دئیے گئے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں . لیکن انہوں نے جو کچھ کہا وہ مریم نواز کے کہنے پر کہا،میری اطلاعات کے مطابق جاوید لطیف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی . نوازشریف نے انہیں نوٹس دیا جو خود اشتہاری ہیں لیکن اصل میں تو شوکاز نوٹس پارٹی کا جنرل سیکرٹری یا صدر جاری کر سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں