پشاور (قدرت روزنامہ) بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا .
بیرسٹر گوہر علی چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں .
پارٹی الیکشن میں یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے . بلوچستان کی پارٹی صدارت منیر احمد بلوچ جبکہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قرار پائے ہیں .
بتایا گیا ہےکہ بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، انہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا . چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا .
. .