اسلام آباد

کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے ایک انجن میں خرابی پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، مسافر کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنے لگیں، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ پر پائلٹ نے انجن کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طریقے کار کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن بند کر دیا تھا، پائلٹ نے اے ٹی سی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔
سی اے اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، طیارے کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا ہے، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز سے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں