خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے،زمین میں دراڑیں، مکان گرگئے

خضدار (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بجکر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے .

زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا . ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے .

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی .

. .

متعلقہ خبریں