منظور پشتین کو دھرنے میں شرکت سے روکنے، فائرنگ اور گرفتاری کیخلاف مکران اور کیچ میں ہڑتال کا اعلان

کیچ (قدرت روزنامہ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست دھرنے کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہا جبکہ سیاسی افراد جو اس دھرنے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، انہیں نشانہ بنارہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال آج منظور پشتین پر ہونے والا حملہ ہے . خدشہ ہے کہ لاپتہ افراد کو فیک انکاو¿نٹر میں قتل کرنے کی ریاستی پالیسی جاری رہے گی .

کل 5 نومبر بروز منگل احتجاج کو واپس وسعت دیتے ہوئے مکران بھر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال اور کیچ میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں . اس ضمن میں کاروباری حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس گمبھیر وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں جس طرح انہوں نے اتنے دنوں سے جاری رکھا ہوا ہے . کل ریلی بھی نکالی جائے گی، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دھرنا گاہ میں پہنچیں .

. .

متعلقہ خبریں