گوادر کو بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بنانے کیلئے پر عزم ہیں، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر (قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے گوادر کو بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بنانے کے لئے پر عزم ہیں گوادر میں پاک چین فرینڈ شپ اسپتال کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آسکیں گی جبکہ ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ سے شہر کے باسیوں کو روزانہ پانچ لاکھ گیلن صاف پانی دستیاب ہوگا جس سے گوادر کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں گوادر میں پاک چین فرینڈ شپ اسپتال اور ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

تقریب میں نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ جمہوریہ چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ (Jiang Zaidong) وفاقی وزراءسمیت پاک چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اپنے خطاب میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر سطح پر پوری توجہ مرکوز ہے گوادر کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں گودار بلوچستان میں اربوں ڈالروں کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور خطے میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت کی وسعت نظری کے باعث سی پیک نے نمایاں ترقی کی ہے جس کی بدولت گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کامیابیاں ملی ہیں سی پیک 2014 سے 2030کا تک بڑا منصوبہ ہے جس کو پورے خطے میں معاشی گیم چینجز کی حیثیت حاصل ہے پاکستان اور چین کے درمیان قابل قدر شراکت داری کو مزید پائیدار خطوط پر استوار کیا جائے گا نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اپنے خطاب میں نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کو متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان کی ایک بہت بڑی معاشی کامیابی ہے تقریب کے اختتام پر نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سوئینر بھی پیش کیا .

. .

متعلقہ خبریں