سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا ڈی جی پی آر بلوچستان کا دورہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں ان کا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران نے افسران کے ہمراہ استقبال کیا . اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سسٹم سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا .

ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران نے سیکرٹری اطلاعات کو ڈائریکٹوریٹ کی مجموعی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا . اور خصوصی طور پر پاکستان میں چینی سفارتخانے کی طرف سے ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لیے معاونت کے بارے میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا . سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈیجیٹل دور کی اہمیت کے پیشِ نظر ڈی جی پی آر ٹیم کو ڈیجیٹل لیب قائم کرنے میں تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی .

سیکرٹری اطلاعات نے ڈی جی پی آر کے کردار کو سراہتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ کے اہم کردار کی تعریف کی .

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے، خاص کر ڈیجیٹل میڈیا کی آمد نے فوراً اپ ڈیٹس کا راستہ کھول دیا ہے اور خبروں اور معلومات کو سیکنڈوں میں سامعین تک پہنچا دیا ہےاس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی آر کا کردار بڑا ہے . آخر میں سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈی جی پی آر بلوچستان کی مسلسل کامیابی پر اعتماد اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی .

. .

متعلقہ خبریں