اسلام آباد

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے۔
اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔
بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں، بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔
اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے۔
امداد اللّٰہ بوسال کا کہنا تھا کہ جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کردیں گے۔

متعلقہ خبریں