بلوچستان

گزشتہ کئی ماہ سے اساتذہ اور عملے کو تنخواہ نہ ملنا زیادتی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان نے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو نامکمل تنخواہ کی ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ھوسکی جبکہ اس مہینےکی تنخواہ چار دنوں کے بعد نامکمل تنخواہ کی ادائیگی کی گئی۔ بیان میں جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ باقی ماندہ تنخواہ کی ادائیگی فورا کی جائے ۔ اس بابت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے جامعہ کے رجسٹرار اور ٹریڑار سے ملاقات کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد از جلد باقی ماندہ رقم کی ادائیگی کی جائی گی۔

متعلقہ خبریں