ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں الیکٹرک گیس کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق الیکٹرک گیس کمپریسر/گیس سکشن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کمپریسرز/گیس سکشن پمپس پہلے ہی ممنوع ہیں اور غیر قانونی ہیں لیکن استعمال ہو رہے ہیں . اور کوئٹہ شہر اور گردونواح میں لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے، استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جارہی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر شہر اور مضافات میں گیس سکشن پمپس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کردیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں