پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس کی بہتری کو یقینی بنایا جائے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان کی جامعات کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزرا سیکرٹریز، اور چیئرمین ایچ ای سی نے شرکت کی . نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعات کو بیل آٹ پیکجز کی فراہمی مالی مشکلات کا پائیدار حل نہیں، بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانا ہوگا ،پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے مالی معاملات کے مستقل حل کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام ضروری ہے، انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لئے وفاق سے بھی تعاون طلب کیا جائے گا،صوبائی حکومت وسائل کے مطابق اندومنٹ فنڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی ، نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہاکہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس کی بہتری کو یقینی بنایا جائے، جامعات کے مالی و انتظامی امور کی شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ تسلسل کے ساتھ کروایا جائے ،چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمدنے بتایاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا جامع پلان تشکیل، دیا ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو لازمی سروسز قرار دیکر معیاری خدمات کی فراہمی ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں