دہشتگردوں کیلئے لانگ مارچ عوام کی خیر خواہی نہیں،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے لانگ مارچ عوام کی خیر خواہی نہیں لانگ مارچ کی دھمکی دینے والے کھبی نہتے مزدروں اور محنت کشوں کے قتل پر کیوں نہیں نکلے . تربت میں جس شخص کیلئے دھرنا دیا گیا ہے اس نے از خود 11 دہشتگرد حملوں کا اعتراف کیا ہے تربت میں مارے جانیوالے شخص کے قبر پر کس کالعدم تنظیم کے جھنڈے بنائے گئے ،یہی تو اسکی دہشتگرد ہونیکا ثبوت ہے .

تربت میں مارا جانیوالا شخص قانون نافذ کرنیوالے ادرے کے مقابلے میں مارا گیا ہے ‘لواحقین کے مطالبہ پر تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے . تربت دھرنے کو پاکستان مخالف قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے . پاکستان کو بدنام کرنیکی سازشیں کھبی کامیاب نہیں ہونگی . ریاست عوام کی خیر خواہی ‘ خوشحالی ‘ ترقی کیلئے پرعزم ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو برداشت نہیں کرے گی چاہے یہ گروہ جتنی بھی ہمدردی پیدا کرنا چاہیں . بلوچستان کو آگے بڑھنا ہے اور اسے انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور تشدد سے پاک کیا جائے گا . دہشتگردوں کیلئے مارچ کرنیوالوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا . دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں