سونے کی قیمت گر گئی، جانیے کتنی؟

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی قیمت 300 روپے گر گئی .


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم ہے تاہم پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا 300 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ ریٹ پر فروخت ہوا .

10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کمی ہوئی اور ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے کی سطح پر آ گیا .

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر تبدیلی 2050 ڈالر کے ریٹ پر برقرار رہی .

. .

متعلقہ خبریں