خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا

باجوڑ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

خیال رہے کہ شیر افضل مروت نےباجوڑ ایجنسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے جانا تھا لیکن انہیں چکدرہ کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں، تحریک انصاف کی رہنماوں کی گرفتاری اور اغواء کے واقعات فوری طور پر رک جانے چاہیئں۔ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آںے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چکدرہ روڈ کو بند کردیا اور ان کی رہائی تک دھرنے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سوات پولیس نے گرفتار کیا اور اس تمام کارروائی کی نگرانی ڈی ایس پی نے کی، گرفتاری کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

متعلقہ خبریں