بلوچستان

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف لانگ مارچ ،خضدار میں دھرنا اور احتجاجی ریلی


خضدار(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ خضدار پہنچ گیا، آج بروز 10 تاریخ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تحریک کے اٹھارویں دن خضدار شہر میں شہید پروفیسر عبدل رزاق چوک پر دھرنا اور احتجاجی ریلی ۔اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سنگین سطح پر ہیں۔ آج گوادر سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار دلجان دیدار، ان کے بھائی شاہ حسین اورکزن یا سر غلام کو لاپتہ کر دیا گیا جب کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ اس ظلم و بربریت کے خاتمے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج جاری رہے گا ۔ خضدار کے باشعور عوام سے اپیل ہے کہ وہ لانگ مارچ کا حصہ بنیں ۔جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ آئیںمارچ میں اپنے پیاروں کے کیسر جمع کروائیں۔ اگر ہم ظلم کے اس نظام کو روکنا چاہتے ہیں۔اور بربریت، ہمیں اس جاری جدوجہد کا حصہ بننا چاہیے جس کے بغیر ہماری بقا بالکل بھی محفوظ نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ خبریں