اسلام آباد

آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط، حکومت مطالبہ پورا کرنے کیلئے تیار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط پر حکومت مطالبہ پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں 49ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے ،رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869ارب روپے ہے،رواں سال یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ 49ارب روپے کے ٹیکس اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے،ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال ہدف 1065ارب روپے رکھا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ منتخب حکومت سے پہلے لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے 918ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے،آئندہ مالی سال فی لٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

متعلقہ خبریں