سائفر کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی .
سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی .


خصوصی عدالت نے سائفر کی سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی .
وکلائے صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں عدالت نے نمٹا دیں جبکہ جج نے کہا کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر بات کروں گا .
آج سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود تھے .
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ذوالفقار نقوی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے .
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے .
واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی .
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں