اسلام آباد

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستگزاروں میں کوئی بھی پارٹی ممبر نہیں،سب پلانٹڈ ہیں،علی ظفر،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ 14درخواستگزاروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا،انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ صرف جماعت کا ممبر ہی ڈال سکتا ہے،جب ہم نے چیک کیا ان میں سے کوئی الیکشن کے دن ممبر نہیں تھا،ان کا الیکشن میں حصہ لینے کا حق نہیں تھا۔ اگر وہ ممبر نہیں تو ووٹ نہیں کر سکتا۔وقت کی کمی کی وجہ سےہماری دلائل پیر کے دن مکمل ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف سب درخواستگزار پلانٹڈ لوگ ہیں،ہمارا بلامقابلہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،پینل کم از کم بیس لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے یہ 14 ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی،بلے کے نشان کو روک کرکوئی غلط تاریخ رقم نہ کریں،اگر آپ آر اوز جیوڈیشری کے بجائے انتظامی لوگوں کو لگائیں گے تو الیکشن صاف شفاف نہیں ہونگے۔

متعلقہ خبریں