شمال مشرقی سمت کی ہوائیں اتوار کی درمیانی شب سے چلنا شروع ہوئیں اور اس وقت ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ آج ہواؤں کی رفتار 38 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں . آج صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی اور حدنگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی . آج شہر کا کم سے کم پارہ 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی (بلوچستان) کی ہواؤں کے اثرات کے نتیجے میں منگل اور بدھ کو درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے . واضح رہے کہ کراچی میں 18 دسمبر سے سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی تھی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) مغربی سسٹم کے اثرات نمودار ہوتے ہی کراچی میں بھی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑی ہیں . محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے عقب میں موجود کولڈ ایئر سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں تاہم مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقل ہوچکا ہے .
متعلقہ خبریں