نواب اسلم رئیسانی،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نواب محمد اسلم خان رئیسانی،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کی ملاقات،دو طرفہ تجارت،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزسراوان ہاؤس کوئٹہ میں چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی،بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کی قیادت میں ایرانی قونصلیٹ، خانہ فرہنگ کے وفود نے ملاقات کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ودیگر بھی موجود تھے .

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا . ملاقات میں بلوچستان کے لوگوں کو سرحدی تجارت میں درپیش مسائل ومشکلات بھی زیر غور لائے گئے،ملاقات میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل کو دوطرفہ تجارت کے فروغ، مکران ڈویڑن کو ایران سے بجلی کی فراہمی کو مزید موثر بنانے، اور دیگر امور پر قابل عمل تجاویز پیش کیں . ملاقات میں بلوچستان میں لائبریریوں کے قیام ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں