دورہ پاکستان کی منسوخی، برطانوی حکومت کرکٹ بورڈ سے ناراض

(قدرت روزنامہ)دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ناراض ہوگئی . برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور سینئر حکام کا موقف ہے کہ فیصلے سے پاک، برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے .

اخبار نے دعویٰ کیا کہ برطانوی حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ جاری رکھنے کا کہا تھا . بھارت میں یہی صورتحال ہوتی تو کوئی اسے منع نہیں کرتا، عثمان خواجہ رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف نظر انداز کرنے پر برطانوی وزراء ای سی بی پر برہم ہیں . اخبار نے دعویٰ کیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا . اس رپورٹ میں کہا گیا کہ انگلش بورڈ مختصر دورہ پاکستان کے لیے ایشز معاملے پر پلیئرز سے لڑائی نہیں چاہتا تھا . . .

متعلقہ خبریں