سابق ایم این اے نورعالم خان جے یو آئی میں شامل

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور سے سابق ایم این اے نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا .

انہوں نے پشاور میں تقریب کے دوران جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا .

اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھاکہ نور عالم خان اور دیگر کو جے یوآئی میں خوش آمدید کہتے ہیں اورآنے والا دور جے یو آئی کا ہے . نور عالم خان بولےمولانا فضل الرحمان جو کہتےہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی .

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہرکوئی قائل ہے، ان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکر جمعیت میں شامل ہوا ہوں . جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں لہٰذا میری چیف جسٹس سے درخواست ہے تمام قیدیوں کویکساں حقوق دیے جائیں .

یادرہے کہ نور عالم خان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پشاور سے ایم این اے بنے اور بعد میں منحرف ہوگئے تھے لیکن نشست سے مستعفی نہیں ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں