پرویز خٹک کا ’’بلے‘‘ کے نشان کے حوالے سے اہم انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا . ہم نے صرف حکومت نہیں کی .

اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے . الیکشن مہم جاری ہے، اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں .


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے . الیکشن مہم جاری ہے، ہم محنت کر رہے ہیں . مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا .

پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں . ضم اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے، فنڈز نہیں آ رہے . ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے . صوبے کے ہر کونے سے لوگ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں آ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں