پاکستان تحریک انصاف کےروپوش رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے .

عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر جسٹس کامران حیات نے سماعت کی اور ابتدائی دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی .

عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا . اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا . درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب، خیبرپختونخوا میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا راہداری ضمانت منظور کی جائے .

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں