بلوچستان
سابق وزیر خالد لانگو کے کاغذات نامزدگی این اے 264 سے مسترد
این اے 262کوئٹہ 1 سے7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
کوئٹہ (قدرت نیوز) سابق وزیر خالد لانگو کے کاغذات نامزدگی این اے 264 سے مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ میر خالد لانگو کے کاغذات نامزدگی نیب کیس میں سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ این اے 264 سینیٹر پرنس احمد عمر زئی کے کاغذات نامزدگی بھی مستردکر دیئے گئے۔
ادھر این اے 262 کوئٹہ 1 سے پشتونخوا میپ کے نواب ایاز جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ جبکہ اسی حلقے این اے 262 کوئٹہ 1 سے خوشحال کاکڑ،پی ٹی آئی کے عادل بازئی کے کاغذات،پی ٹی آئی کے سالار کاکڑ کے کاغذات،پی ٹی آئی کے ظہور آغا کے کاغذات،بی این پی کے اورنگزیب جوگیزئی کے کاغذات اورمحمد یوسف خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی مستردکو مسترد کر دیا گیا ہے۔