جاپان میں زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری


جاپان (قدرت روزنامہ)وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی . امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ جاپان کے نوتو ریجن میں آیا . جاپانی میڈیا کے مطابق نوتو ریجن میں سونامی کے باعث لہریں 5 میٹر تک بلند ہونے کا امکان ہے . میڈیا کے مطابق اشی کاوا، نیگاتا، تویوما صوبوں کے ساحلی ریجن کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے .
جاپانی الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے باعث 36 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی منقطع ہوگئی ہے . ترجمان جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں .
جنوبی کوریائی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق جاپان زلزلے کے بعد جنوبی کوریا کے مشرقی صوبے میں سمندرکی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں