خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے .
تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیو سیکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا .
پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے . واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا .
ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے . خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے .
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تمام شہید اور زخمی پولیس اہلکار ہیں، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ گاڑی پر حملہ ہوا .
. .