پاکستان

دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والا مضمون اے آئی سے تیارکیا گیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ ”دی اکانومسٹ“ میں شائع ہونے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، یہ مضمون مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کیا گیا تھا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف اور امریکا مخالف مواد کی توثیق نہیں کی، سمندر پار پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ”ڈان اخبار“ میں شائع ہونے والی خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور توشہ خانہ ریفرنس کی جیل کے اندر کارروائی کور کرنے والے صحافیوں کی ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے نام سے منسوب ”دی اکانومسٹ“ میں شائع ہونے والا آرٹیکل دراصل مصنوعی ذہانت(اے آئی) سے تیار کردہ ہے۔

متعلقہ خبریں