اسلامو فوبیا پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک اور ایسا خوفناک رجحان ہے جس کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے . اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سےورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے دہشت گردی کے حملے کے بعد سے کچھ حلقوں کیجانب سےدہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا رہا ہے، اس سے دائیں بازو کےخوفناک اور پرتشدد قومیت پرستی کے رجحانات میں اضافہ ہوا جس کے سبب انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں .

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کے لئے بین الاقوامی مکالمہ شروع کروائیں . بھارت کی حکومتی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک اور بھیانک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے . اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاشسٹ آر ایس ایس، بی جے پی حکومت کی جانب سے پھیلائے گئے نفرت سے بھرے ہندوتوا نظریات نے بھارت میں بسنے والے بیس کروڑ مسلمانوں کےخلاف خوف اور تشدد کی ایک لہرجاری کر رکھی ہے . انہوں نے کہا کہ گاؤ ماتا کے جیالوں نے جتھوں کی صورت میں مسلماںوں کو قتل کرناجاری رکھا ہوا ہے . وقفے وقفے سے منظم قتلِ عام کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ نئی دہلی میں گزشتہ برس ہوا . شہریت کے امتیازی قوانین جن کا مقصد بھارت کو مسلمانوں سے پاک کرنا ہے اور بھارت بھر میں مساجد کو شہید کرنے کی مہم اور اس کی اسلامی تاریخ اور ورثے کو مٹانے کی کوششیں جاری ہیں . . .

متعلقہ خبریں