پی ٹی آئی کا ذکر اب قصہ کہانیوں میں ہوگا،پرویز خٹک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی کا ذکر قصہ کہانیوں میں ہوگا .


نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں پیپلز پارٹی کے طاہر اسلم اور عوامی نیشنل پارٹی کے وصال خان کی شمولیت کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انجام کو پہنچا، پوری پارٹی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئی .

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اداروں پر تنقید کے بجائے بانی پی ٹی آئی اپنے گریبان میں دیکھیں . صوبائی کی 70 اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں، بغیر کسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے صوبے میں حکومت بنائیں گے،تحریک انصاف کے امیدواروں نے سیاسی جماعتوں سے جوڑ توڑ شروع کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں