پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو ’’ملکہ‘‘ کا انتخابی نشان دینے کا حکم دیدیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں، آر او نے تینوں میں درخواستگزار کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں جس سے ووٹرز کو شدید مشکلات ہونگی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تینوں حلقوں کیلئے ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کیا جائے .

دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دے،خلاف ورزی ہوئی ہو تو آر اوز کیخلاف کارروائی کرینگے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کو یہ منظور ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیں؟وکیل علی امین گنڈاپور نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو معاملہ بھجوا دیا تو ہم دلدل میں پھنس جائیں گے،عدالت نے کہاکہ جب اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے .

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو ’’ملکہ‘‘ کا انتخابی نشان دینے کا حکم دیدیا .

. .

متعلقہ خبریں