”اندازہ ہے کہ خیبر پختونخوامیں ہماری حکومت بنے گی،، پرویز خٹک کا بیان

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کہتے ہیں کہ انہیں اندازہ ہے خیبرپختونخوا میں اُن کی حکومت بنےگی .

نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہےکہ 8 فروری کو خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آئےگی، مقابلہ کرتے وقت کوئی بھی شکست کے بارے میں نہیں سوچتا، میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو آگے جانے کا سوچتا ہوں .

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، وزارت اعلیٰ کا دعویدار اس لیے ہوں کہ اپنے امیدواروں کے علاوہ بہت سے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، کسی سے رابطہ نہیں کرتا سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں . چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ الزامات لگانا آسان ہے، میرے خلاف پری پول رگنگ کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، سب دیکھ رہےہیں کہ الیکشن میں کس آراو نے میری مددکی ہے، میرے ساتھ اللہ کی مدد ہے،کسی آر او یا سرکاری اہلکار کی نہیں .

. .

متعلقہ خبریں