خاتون نے برگر اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہوئے وزن میں اتنی کمی کرلی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے

لندن(قدرت روزنامہ) برگر اور دیگر فاسٹ فوڈز موٹاپے سے نجات کی کوشش کے دشمن ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون نے برگر اور پین کیک وغیرہ چھوڑے بغیر اپنے وزن میں اتنی کمی کر ڈالی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے . میل آن لائن کے مطابق 46سالہ ربیکا ساگر نامی یہ خاتون پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی کنسلٹنٹ ہے .

اپنی طلاق ہونے اور والد کی موت کے بعد وہ فاسٹ فوڈز کی طرف راغب ہوئی اور اس کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا .
کچھ ہی عرصے میں 5فٹ 1انچ قد کی مالک ربیکا ساگر کا وزن 92کلوگرام تک جا پہنچا اور اسے ڈاکٹروں کی طرف سے وارننگ ملنے لگی . چنانچہ اس نے اپنے وزن میں کمی لانے کا فیصلہ کیا . ربیکا بتاتی ہے کہ پہلے دن جب میں جم گئی تو میں وہاں رونے لگی تھی لیکن اب میں ماﺅنٹ ایورسٹ پر چڑھ چکی ہوں .
ربیکا نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے میں نے لندن کا روئر فٹنس کلب جوائن کیا جہاں کلائنٹس بھاری وزن اٹھاتے اور ہائی پروٹین ڈائٹ فالو کرتے ہیں جس میں برگر اور گھر کے بنے ہوئے پین کیک وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں . میں نے اکتوبر 2022ءمیں جم جوائن کیا تھا اور ستمبر 2023ءتک میں اپنے وزن میں 32کلوگرام کمی کر چکی تھی . میں نے گزشتہ ماہ ماﺅنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی اور آئندہ مہینے میں پانچ چوٹیاں سر کرنے کا چیلنج پورا کرنے کے لیے ایکواڈور جا رہی ہوں .

. .

متعلقہ خبریں