پی ٹی آئی کو بڑی جماعت بنانے والا میں ہوں،صفایا بھی میں ہی کروں گا، پرویز خٹک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت میں نے بنایا، صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا بھی میں کروں گا .


نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دعویٰ کرتے تھے کہ کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کروں گا میرے جانے سے کتنا فرق پڑا .

شیر، تیر، کتاب والوں کو پختونخوا میں حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا .

. .

متعلقہ خبریں