پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں دولہا نے ولیمہ تقریب کے دوران جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا .
تفصیلات کے مطابق ولیمہ تقریب میں جماعت اسلامی پی کے 17 کے امیدوار اعزاز الملک افکاری شریک تھے .
دولہا کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تھا، تاہم اس نے ولیمے کے موقع پر جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا . اس دوران دولہا اجمل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی ہے .
. .