نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا .


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کامران نامی کانسٹیبل اپنے بچوں کو سکول وین تک چھوڑنے گیا تو نامعلوم حملہ آور اچانک آئے اور کامران پر فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا .

ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے .

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قتل کی واردات کی تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں