لندن (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی قرار دے دیا .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما گولڈ سمتھ نے قاسم خان نامی صارف کے اکاؤنٹ کو ری شیئر کیا اور اس کی حقیقت بھی بتا دی .
Fake account. Please report https://t.co/TAntjEQj8o
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 25, 2024
انہوں نے مذکورہ جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے رپورٹ کرنے کا بھی کہا .
ان کے بیٹے قاسم خان کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی مہم کے آغاز کی درخواست کی گئی ہے .
خیال رہے کہ برطانوی فلمساز سوشل میڈیا صارفین سے جس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہہ رہی ہیں وہ پہلے سے تصدیق شدہ یعنی بلیو ٹک کا حامل ہے .
. .