پشاور(قدرت روزنامہ) صوبہ پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج اور کل موسلادھار بارش کے امکان کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا .
02 اور 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے .
پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ چترال،دیر،سوات، کوہستان،شانگلہ،مالا کنڈ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ڈی آئی خان،بنوں، کرم،وزیرستان،ٹانک،خیبر،باجوڑ اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
علاوہ ازیں بالائی علاقوں ميں پہاڑوں پر برفباری کا امکان اور لینڈ سلائیڈنگ و رابطہ سڑکیں بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 12ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے . ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا . سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ19،کاکول16،چراٹ 12، دیر(بالائی10،زیریں04)،پٹن08، مالم جبہ،کالام 04،میر کھانی 03، سیدو شریف،دروش،چترال میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . مری 04،کالام،استور03 مالم جبہ02اور چترال میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی .
. .