شکست کے بعد سابق وزیراعلیٰ محمود خان اپنے ووٹرز پر ہی برس پڑے

پشاور (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے شکست کے بعدسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان ووٹرز سے گفتگو میں پھٹ پڑے .

جیونیوز کے مطابق وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ظاہری طور پر آپ لوگ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ ان کو دیا یہ منافقت ہے، منافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے، آپ لوگوں نے منافقت کی اللہ پوچھے گا آپ لوگوں سے‘ .

خیال رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں