الیکشن کمیشن نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے کچھ حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے کچھ حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے انتخابی نتائج سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے این اے 53اور این اے 56راولپنڈی میں حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا .

اسی طرح پی پی 77سرگودھا، پی پی 133ننکانہ، پی پی 15راولپنڈی میں نتائج جاری کرنے سے روک دیاگیا،الیکشن کمیشن نے این اے 60جہلم، این اے 69منڈی بہاؤالدین میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا،پی پی 43منڈی بہاؤالدین، پی پی 12 راولپنڈی اور پی پی 53میں حتمی نتائج روک دیئے گئے .

الیکشن کمیشن نے پی پی 4اٹک، پی پی 121ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پی پی 279لیہ ، پی پی 17راولپنڈی اور پی پی 6مری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا .

. .

متعلقہ خبریں