حکومت کون اور کیسے بنائے گا؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کا پلان تیار کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان عام انتخابات کے بعد معاملات طے پاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے پاور شیئرنگ کا منصوبہ تیار کر لیا گیاہے .

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے مابین سیاسی اتحاد متوقع ہے ، مرکز میں پاور شیئرنگ کا دو نکاتی فارمولا تیار کر لیا گیاہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹوں والی پارٹی کا وزیراعظم تین سال رہے گا جبکہ دو سال کیلئے وزیراعظم کم سیٹوں والی پارٹی سے ہو گا .

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو بنانے کیلئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں پہلی یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور کرے گی .

قومی اسمبلی کے264حلقوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزادامیدوار92، مکمل آزاد امیدوار 6،مسلم لیگ ن 75، پیپلز پارٹی 54،ایم کیوایم پاکستان 17،استحکام پاکستان پارٹی 2، جے یو آئی 4، مسلم لیگ ق 3 ،بلوچستان نیشنل پارٹی 2،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی،پختون خواہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں