اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے .
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے .
میں میرے چار بہن بھائی، میرے امی ابو ، میرے ابو کے 14بہین بھائی اور آگے ان کے 65سے اوپر بچے جو ستر فیصد مسلم لیگی سپورٹر ہیں سب اس فیصلے کیلئے بس اتنا کہیں گے آصف غفور کی طرح❗️
— Khurram Abbasi (@KhurramMAbbasi) February 13, 2024
Rejected https://t.co/35Ttv7VGa7
مسلم لیگ ن کے ورکرز کی جانب سے قیادت کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خرم عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’ میں میرے چار بہن بھائی، میرے امی ابو ، میرے ابو کے 14بہن بھائی اور آگے ان کے 65سے اوپر بچے جو ستر فیصد مسلم لیگی سپورٹر ہیں سب اس فیصلے کیلیے بس اتنا کہیں گے آصف غفور کی طرح، ریجیکٹڈ‘
حسین فہد نامی ایکس صارف نے قیادت کے اس فیصلے پو مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ اتنے عرصے سے میاں نواز شریف صاحب کے وزیراعظم بننے کے لیے انتظار کر رہے تھے اور آج جا کے پتہ چلتا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب وزیراعظم کے امیدوار ہی نہیں ہے‘
ایک اور ایکس صارف مبین نے لکھا کہ ’ہم نہیں مانتے، وزیر اعظم صرف نواز شریف‘
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کےلئے جناب محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے محترمہ مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے . جناب محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 13, 2024
جہاں کئی لیگی ورکرز اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ ورکرز پارٹی چھوڑنے کا اعلان بھی کرتے نظر آتے ہیں‘
محمد منہاج عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ دل ٹوٹ گيا آج پهر پہلى محبت كى طرح‘
صحافی خرم انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’نواز شریف کو بس کبوتر بازی کے لیے بلایا گیا تھا‘
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے لیے نامزد کیا تھا .
. .