پشاور (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا گیا .
اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا .
20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا .
دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا . 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا . ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ…
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) February 14, 2024
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں،لہٰذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں .
. .